سندھ میں کورونا سے 4 مریضوں کا انتقال، 361 نئےکیسز

آج سندھ میں کورونا سے چار مریضوں کا انتقال، 361 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 659 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10863 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 3.3  فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4267 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 2914327 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 255038 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 659 مریض صحتیاب ہو ئے  جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 238030 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 93 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت12741مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 12286 گھروں میں،10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 445 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 406 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 55 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 361 نئے کیسز میں سے 210 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 62، ضلع وسطی 49، ضلع جنوبی 34، ملیر 32، ضلع غربی 25 اور کورنگی سے 8 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد 32، میرپور خاص 14، کشمور 13، بدین 11، مٹیاری 10، شہید بے نظیر آباد 9، لاڑکانہ 8، گھوٹکی 7، جیکب آباد اور ٹنڈو محمد خان 6۔ 6، سانگھڑ 4، قمبر، سجاول، ٹنڈو الہیار، نوشہرو فیروز اور خیرپور 3 ۔ 3، دادو اور شکارپور سے 1۔1کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں