سلمان خان کو مارواری نسل کا گھوڑا پسند آگیا ایک کروڑ قیمت لگادی لیکن کیوں خرید نہ پائے؟جانئے

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سلمان خان آج جس مقام پر ہیں شائد اس کے باعث ان کے لئے کچھ بھی خریدنا ممکن ہو لیکن اس بار وہ اپنی پسندیدہ چیز چاہ کر بھی نہیں خرید سکے۔رپورٹس کے مطابق  فرید کوٹ میں گھوڑوں کے مقابلے جاری ہیں جس میں احمد آباد سے رنجیت سنگھ راٹھور نامی شہری نے 2 گھوڑے بھی میدان میں اتارے ہیں جن میں سے ایکپرم ویر اداکار سلمان خان کو پسند آگیا۔سلمان خان کی جانب سے اس گھوڑے کو خریدنے کی بہت کوششیں کی جارہی ہیں اور انہوں نے اس کی بولی بھی ایک کروڑ

بھارتی روپے لگائی ہے لیکن مالک نے دینے سے انکار کردیا ہے۔سلمان خان نے جو گھوڑا پسند کیا ہے وہ مارواری نسل کا ہے، اس کا رنگ سیاہ ہے جبکہ اس کا روزانہ کا خرچہ 2 ہزار بھارتی روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں