سنتھیا رچی کے مطابق ان کو نشہ آور چیز دی گئی، ذرائع

سنتھیا رچی کے مطابق ان کو نشہ آور چیز دی گئی، ذرائع

اسلام آباد میں امریکی شہری سنتھیا رچی کی بے ہوشی کے  معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے، سنتھیارچی کا کہنا ہے کہ انہیں نشہ آور چیز دی گئی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کا پولی کلینک اسپتال میں علاج جاری ہے، انہیں بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ  سنتھیا رچی کا معدہ واش کردیا گیا ہے، معدے سے نکلنے والا مواد تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پراسرار طور پر بے ہوش ہوگئی تھیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت نہ سنبھلنے پر اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں