جامشورو میں ریجنل بلڈ سینٹر (RBC) حکومتِ سندھ کے تعاون سے ایک روزہ خون کے عطیہ کی کیمپ

حیدرآباد رپورٹ بیوروچیف نوید فاروقی۔
مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں ریجنل بلڈ سینٹر (RBC) حکومتِ سندھ کے تعاون سے ایک روزہ خون کے عطیہ کی کیمپ جامعہ کے انگلش لینگویج ڈویلپمینٹ سینٹر کے سامنے لگائی گئی۔ خون کی مختلف بیماریاں جیسا کہ تھیلیسیمیا، ھیموفیمیا اور خون کی کمی والی دوسری بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے خون عطیہ کرنے والی کیمپ میں سہولت کاری کرنے پر ریجنل بلڈ سینٹر ادارے کی جانب سے جامعہ مہران کے تعاون اور کوششوں کو سراہا گیا۔ کیمپ میں جامعہ کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، افسران و ملازمین نے بھرپور انداز میں مطلوبہ ٹیسٹ کروانے کے بعد خون عطیہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں