روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے ترسیلات زر کیلئے اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے ترسیلات زر کے لیے 500 ملین ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کررہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی وجہ سےسرمایہ کاری میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 88 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی مستفید ہورہے ہیں اس لیے بیرون ملک پاکستان روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کو آزمائیں۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک

مقیم پاکستان کی تعداد 70 سے 90 لاکھ ہے اور صرف 5 ماہ میں 97 ملکوں سے 88 ہزار اکاونٹ کھولے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں