میڈیا اتھارٹی حکومت کی دہشت گردی ہے، ن لیگ

میڈیا اتھارٹی حکومت کی دہشت گردی ہے، ن لیگ

ن لیگ نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو میڈیا کے خلاف عمران خان حکومت کی دہشت گردی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ایک بیان میں کہا کہ اتھارٹی پر سرکاری جھوٹ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا دستاویزی ثبوت ہے، میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی فاشسٹ ٹولے کے دماغ کی اِختراع اور کالا قانون ہے۔

مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میڈیا اتھارٹی کے نام پر عمران نازی ازم مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے اس سے متعلق کہا کہ ہم پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہیں،اس کا مقصد میڈیا کو دبانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں