ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والے بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو مکمل بحال نہ کیا جاسکا، جس کے باعث مختلف مقامات پر سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے۔
ریلوں سے کئی دیہات متاثر ہوئے اور مال مویشی بہہ گئے جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق پانچ میں سے دو مقامات پر نیشنل ہائی وے کو بحال کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دیامر کے متعدد دیہاتوں تھک دیونگ، جل تھک نیاٹ ویلی میں سیلاب سے متعدد مکانات، فصلیں اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی تھیں۔