ترکی اور پاکستان کی بھائی چارے و دوستی کی جڑیں گہری ہیں، اردوان

پاکستان کے صدر عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے تقریب میں شرکت کی ہے۔

بیگم ثمینہ عارف علوی نے ملجم کلاس بحری جہاز کو سمندر میں اتارا۔

اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے خواہاں ہیں، منصوبے کی تکمیل دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے بھائی چارے اور دوستی کی گہری جڑیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترک عوام پاکستان کے لیے اپنے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت بہتر ہو رہی ہے۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں