رحیم یار خان میں زیادتی کا نشانہ بننے والے 9 سالہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ لیاقت پور میں ایک شخص نے میرے 9 سال کے بیٹے سے زیادتی کی۔
متاثرہ بچے کی والدہ نے فریاد کی ہے کہ 7 روز گزرنے کے باجود ملزم کو نہ گرفتار کیا گیا نہ ہی واقعے کا مقدمہ درج ہوا ہے۔
رحیم یار خان کے ایس ایچ او کا کہنا ہےکہ درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔