کوئٹہ میں پرچم فروخت کرنے والی ریڑھی پر نامعلوم افرادکے دستی بم حملہ،بچے سمیت5افرادزخمی

کوئٹہ(حالات کرائم نیوز ڈسک) کوئٹہ میں پرچم فروخت کرنے والی ریڑھی پر نامعلوم افرادکے دستی بم حملے میںایک بچے سمیت5افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کی علاقے خروٹ آباد سرپل کے قریب ریڑھی پرپاکستان پرچم فروخت کرنے والی ریڑھی پر نامعلوم افرادنے دستی بم پھینکا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5افراد امجد لہڑی اور عزت اللہ لہڑی ،غلام اکبر ،محمدصادق اوربچہ فیاض محمد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال پہنچادیا گیا۔ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں