وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے۔
واہگہ بارڈر پر جشنِ آزادی کے حوالے سے پنجاب رینجرز کی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے رینجرز کے جوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
جشنِ آزادی کی تقریب میں رینجرز کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
وزیر داخلہ نے رینجرز کے جوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔