خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔ 

خیال رہے کہ چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی طالبہ خدیجہ صدیقی کے گھر پر آج فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 

اس حوالے سے خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر اکیلی تھیں، پولیس کانسٹیبل کو یوم آزادی کے دن پر چھٹی دی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خدیجہ کے والد احمد صدیقی نے کہا تھا کہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، گھر آیا تو خدیجہ بہت پریشان تھی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ خدیجہ نے مجھے بتایا کہ گھر پر کوئی فائر کرکے گیا ہے، جس کے بعد میں نے 15 پر کال کی تو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں