مدرسے میں استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق

بہاولنگر: مدرسے میں استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق

بہاولنگر کے مدرسے میں استاد کے طالب علم پر مبینہ تشدد سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

جان بحق طالب علم کے والد نے پولیس میں مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔

پولیس کے مطابق والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2 روز قبل مدرسے سے کال آئی کہ آپ کا بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

ایف آئی آر کے اندراج میں والد نے بتایا کہ میرا دوسرا بیٹا بھی استاد کے مبینہ تشدد سے زخمی ہوا۔

والد نے موقف اختیار کیا کہ زخمی بیٹے ہی نے ہمیں بتایا کہ ہم دونوں بھائیوں پر تشدد کیا گیا، جس سے بھائی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں