بھارت کی گیم ختم،افغان معاملے پر روس نے ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کو نکال دیا

بیجنگ (حالات نیوز ڈسک) افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کو روس نے اپنی خواہش پر باہر رکھا، ماسکو کسی ایسے ملک کو اجلاس میں بلانا نہیں چاہتا تھا جس کا افغانستان میں کردار نہ ہو، بھارت کی امریکا سے قربت اور پاکستان سے دشمنی بھی روس کے فیصلے کا سبب بنا، چینی میڈیا نے کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔روس نے ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کوباہر کیوں رکھا، چین کے سرکاری میڈیا نے اہم فیصلے کے محرکات سے پردہ اٹھا دیا۔گلوبل ٹائمز کے مطابق ماسکو کسی ایسے ملک کو دعوت دینا نہیں چاہتا تھا جس کا افغانستان میں کوئی کردار نہ ہو۔ کابل میں روسی سفیر نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ بھارت افغانستان میں کسی بھی فریق پر اثر و رسوخ نہیں رکھتا۔رپورٹ میں بھارت کی پاکستان دشمنی کو بھی روسی فیصلے کا سبب قرار دیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور روس دونوں پاکستان کو افغان امن عمل کے لیے انتہائی اہم تصور کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے خود کو خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پیش کردیا ہے اور روس کو بھارت اور امریکا کی قربت پر تحفظات تھے۔جبکہ امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ دوحا مذاکرات میں افغان شہروں پر حملے فوری بند کرنے اور سیاسی تصفیے پر اتفاق کیا گیا ہے، تمام ممالک کے نمائندے اس بات پر متفق ہیں پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے مطابق دوحا مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان شہروں پر حملے فوری بند کرنے اور سیاسی تصفیے پر اتفاق کیا گیا، امن عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکا نے زور دیا کہ فریقین فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں