اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) اللہ اکبر اللہ اکبر۔۔۔۔اِدھر صبح کی نماز کی صدا بلند ہوئی اور ا±دھر یوم پاکستان پر سلامی کے لیے توپوں کے دہانے کھل گئے۔۔۔۔توپوں کی گھن گرج سے شہر جاگ پڑا اور نعرہ تکبیر بلند ہوا۔۔۔پوری قوم آج75 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منارہی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک کی خوشحالی، سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری نے بھی ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے آج خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور مختلف ممالک کے سفرا شرکت کریں گے جب کہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے لیے پروقار تقریب منعقد ہوگی۔رات 12 بجتے ہی مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں چراغاں کے انتطامات کیے گئے، ہر سمت فضاو¿ں میں ملی نغموں کی دھوم سنائی دے رہی ہے۔
ملک بھر کی تمام اہم سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔جشن آزادی پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا مگر ہم اپنی محنت، قربانیوں اور باہمی تعاون سے ان چیلنجز میں سرخرو ہوئے، ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تنازع جموں و کشمیر پر کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، آج کے دن قوم عہد کرے کہ ہم قائداعظم کے نظریات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کے اتحاد اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی