پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے شراکت داروں سے مل کر کام کرےگا، آرمی چیف

راولپنڈی (حالات نیوز ڈسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ طویل المیعاد کثیرالجہتی تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے شراکت داروں سے مل کر کام کرے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں مخلص ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ طویل اور کثیرالجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ امریکی ناظم الامور نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں