پاکستان کے 74 ویں جشنِ آزادی کی تقریبات شروع

پاکستان کے 74 ویں جشنِ آزادی کی تقریبات شروع

پاکستان کے 74 ویں جشنِ آزادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ ملک بھر میں شہریوں نے رات 12 بجتے ہی 14 اگست کا آغاز پاکستان سے بھرپور محبت اور جوش و جذبے کے ساتھ کیا۔

ملک بھر میں 12 بجتے ہی نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ 

شہر شہر چراغاں اور اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

جشن آزادی پر راولپنڈی اسلام آباد کے شہری سڑکوں پر امڈ آئے۔ سنگم فیض آباد پر شہریوں کا رش لگ گیا۔

کراچی میں بھی شہریوں نے جشن آزادی کا آغاز بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کیا۔ اس دوران شہری سڑکوں پر قومی پرچم لے کر نکلے اور ملی نغمے بھی گاتے رہے۔

کراچی میں حبیب بینک پلازہ، سینٹرل پولیس آفس، کے پی ٹی بلڈنگ، سوک سینٹر، سوئی گیس ہیڈ آفس، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ آفس کو خوبصورت لائٹوں سے سجایا گیا ہے۔

شہر قائد میں فائیو اسٹار چورنگی پر پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب میں مصطفیٰ کمال، پی ایس پی رہنما، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے آفس میں جشن آزادی کے سلسلے میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

میرپور خاص میں قومی پرچم تھامے نوجوانوں نے ریلیاں نکالیں۔ شہر کے مختلف چوراہوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں