سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کی کورونا ویکسینیشن کیلئے خصوصی انتظامات کر لیے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے تمام ضلعی صحت کے افسران کو خط لکھ دیا۔
ڈی جی ہیلتھ نے خط میں کہا کہ ویکسی نیشن کے لیےخواجہ سراؤں کے لیے الگ کاوئنٹرز بنائے جائیں۔
خط میں کہا گیا کہ جن علاقوں میں خواجہ سرا رہتے ہیں وہاں موبائل یونٹ بھیجےجائیں۔