اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ٹی وی کے ذریعے ایف آئی اے طلبی کا پتہ چلا ، نوٹس گھر بھیجا جائے میڈیا کے ذریعے بد نام نہ کیا جائے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں انہوںنے کہاکہ ہم نے دو استحقاق کی تحاریک جمع کرائی ہیں،پیپلز پارٹی کے 5 ایم این ایز اور 3 ایم پی ایز کو ایف ا?ئی اے نے طلب کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹی وی کے ذریعے ایف آئی اے طلبی کا پتہ چلا،توہین عدالت کیس میں ہمیں طلب کیا گیا جو سنگین ہے،ایف ا?ئی اے کے نوٹسز ہمیں کل موصول ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی نوٹس ہے تو گھر بھیجا جائے میڈیا کے زریعے بدنام نہ کیا جائے،دو تین دن تک میڈیا پر ہمیں بدنام کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار نے اعلیٰ عدالتوں کے خلاف غلط زبان استعمال کی،سعید غنی نے عہدیدار کو معطل کیا،وہ عہدیدار اب گرفتار ہے،پیپلز پارٹی نے اعلیٰ عدالت کے خلاف بدزبانی کی مذمت کی اور لاتعلقی کا اعلان کیا،نوٹس میں کہا گیا کہ تقریر کی ویڈیو ہمیں واٹس ایپ سے بھجوائی گئی،عوامی عہدیداروں کو روزانہ لاتعداد میسجز اور ویڈیوز موصول ہوتے ہیں۔قاسم خان سوری نے کہاکہ یہ معاملہ سپیکر اسد قیصر نے استحقاق کمیٹی کو بھجوا دیا ہے،اپنا نقطہ نظر استحقاق کمیٹی میں رکھیے گا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب کی بین الاقوامی لیول پر تذلیل ہورہی ہے،تحقیقات ہونی چاہیے کون ایف ائی اے سے ایسے کام کروا رہا ہے،اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو تین سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ نکتہ اعتراض پر سید نوید قمر نے کہاکہ صدارتی خطاب پورا سال ایجنڈے پر رکھا جاتا ہے،یہ پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے،یہ طریقہ نہیں ہوتا کہ صدارتی خطاب پر بحث کو پورا سال ایجنڈے پر نہ رکھا جائے،اس معاملے پر تمام ارکان کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے،ہم توقع کر رہے تھے کہ کوئی وزیر صدارتی خطاب کو سمیٹتے گا۔
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی