لاکھوں افراد رہائش اور کھانے پینے کیلئے پناہ گاہوں پر انحصار کرنے لگے

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ لاکھوں افراد رہائش اور کھانے پینے کیلئے پناہ گاہوں پر انحصار کرنے لگے۔
پاکستان بیت المال تحریری جواب میں بتایاکہ ملک بھر میں 19پناہ گاہیں مکمل طور پر فی الحال، کھانا پینا رہائش دستیاب ہیں،مجموعی طور پر2206549افراد پناہ گاہوں سے مستفید ہوچکے ہیں ،پناہ گاہوں میں132927رہائش اختیار کرچکے ہیں۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ ہر پناہ گاہ میں 100افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں