خیرپور ناتھن شاہ میں آج نوجوان صحافی احمد حسین چانڈیو پر بااثر افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا

رپورٹ حیدرآباد بیورو چیف نوید فاروقی
خیرپور ناتھن شاہ میں آج نوجوان صحافی احمد حسین چانڈیو پر بااثر افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا
خیرپور ناتن شاہ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری احمد حسین چانڈیو پر بااثر افراد کی جانب سے حملے کی فروزش مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احمد حسین چانڈیو پر حملہ کرنے والے بااثر افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے
احمد حسین چانڈیو پر بااثر افراد کی جانب سے حملے کی پرزوش الفاظ میں مذمت کرتے ہیں صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد غم اور غصے کا شکار ہیں کہ آئے دن صحافیوں پر حملے بڑھتے ہی جا رہے ہیں صحافی برادری نے حکومت سندھ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کے خیرپور ناتہن شاہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احمد حسین چانڈیو پر حملے کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور بااثر افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے
مختلف صحافیوں کا کہنا ہے کہ احمد حسین چانڈیو ایک نوجوان اور دلیر صحافی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سچ کی آواز بلند کی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ احمد حسین چانڈیو پر حملہ کر نے والے افراد کو فل فور گرفتار کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں