راولپنڈی (حالات نیوز ڈسک) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں حادثاتی دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ، حادثاتی دھماکا فنی خرابی کے باعث ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اوایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا ہوا، حادثہ فنی خرابی کے باعث ہوا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پی او ایف واہ کی ٹیکینکل ایمرجنسی ٹیم نے حادثے کی صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے، دھماکے کے مقام کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔ اس سے قبل راولپنڈی کے علاقہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کی اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ پہنچ گئیں۔
میرا اصل نام ریشم نہیں، ادکارہ کا کئی دہائیوں بعد انکشاف
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا پلان بی، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
ابھیشیک اور ایشوریا میں جلد علیحدگی ہوسکتی ہے: ہندو پنڈت کی پیشگوئی
شیر فروشوں نے کھلے دودھ ،دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل
عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین
ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز
مجھے قتل کیا توامریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ٹرمپ
جماعت اسلامی سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عطا تارڑ