نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

لاہور: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

اندرون لاہور بھاٹی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ کانسٹیبل رمضان نے مشکوک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار رمضان کے کندھے اور ٹانگ پر گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔ 

زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں