تمام پریس کلب میڈیا اتھارٹی بل کے حق میں ہیں، فواد

تمام پریس کلب میڈیا اتھارٹی بل کے حق میں ہیں، فواد

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام پریس کلبز پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بل کے حق میں ہیں۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے فواد چودھری کے بیان کو حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بل کی حمایت نہیں کرتے۔

دوسری جانب لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے پی ایم ڈی اے کو میڈیا کی آزادی کے خلاف غیر آئینی اور ظالمانہ قانون قرار دیتے ہوئے بل کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ارشد انصاری نے کہا کہ لاہور پریس کلب اس معاملے پر اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے اور پی ایف یو جے کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں