پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز خرابی

پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز خرابی

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز خرابی سامنے آئی ہے۔

ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ شام ساڑھے7 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوا، دوران پرواز جہاز کے ایئر اسپیڈ انڈیکیٹر میں خرابی پیدا ہوئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خرابی کے باعث جہاز کو آدھے گھنٹے بعد کراچی واپس اتار دیا گیا۔

 ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو نئے طیارے میں 10بجے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں