صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی ہے۔
صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستانی زائرین کو ویزا کی فراہمی اور مقدس مقامات پر سہولیات میں مدد فراہم کی جائے۔
عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق پاکستان کو ایک اہم ملک سمجھتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، ثقافت اور دفاع میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔