تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈھوک کشمیریاں کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعداشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

راولپنڈی(حالات نیوز ڈسک) تھانہ صادق آباد پولیس نے ڈھوک کشمیریاں کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعداشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیااور اس کے ساتھی کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران مجرم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمدپولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں اشتہاری اور اس کے ساتھی نے پولیس کی چھاپہ مارپارٹی پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے تبادلے کے دوران عثمان عرف سائیں نامی اشتہاری زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فیض عرف بِلا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،زخمی اشتہاری کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق اشتہاری عثمان عرف سائیں رابری، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے جسے شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیجوایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں