آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کی چھٹی برسی 15اگست کو منائی جائے گی

جہانیاں(حالات نیوز ڈسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کی چھٹی برسی 15اگست کو منائی جائے گی۔ جنرل حمید گل 20 نومبر، 1936ءمیں سرگودھا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاکستان بھارت جنگوں میں حصہ لیا اور افغان لڑائی میں اہم کردار ادا کیا۔1965 میں وہ چونڈہ کے محاذ پر ٹینک کمانڈر تھے۔ 1972 سی1976ء تک وہ بٹالین کمانڈر رہے۔

1978 میں ان کی بریگیڈیئر کی حیثیت سے ترقی ہوئی، اور 1980 میں وہ فرسٹ ا?رمرڈ ڈویڑن ملتان میں کمانڈر رہے،1988ئ میں جنرل حمید گل کو ضیائالحق نے ڈی جی آئی ایس آئی بنایا تھا، اس سے قبل وہ کور کمانڈر ملتان تھے،ان کی عمر 79 سال تھی، حمید گل 1987 سے 1989 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے، انہوں نے 1956ئ میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، اور 1992ء میں ریٹائر ہو گئے تھے۔وہ15اگست2015 کوانتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں