لاہور(حالات نیوز ڈسک) معروف پاکستانی ماڈل کو تاجر کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرنا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا – تفصیلات کےمطابق ماڈل گرل افرا خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یا د رہے کہ ماڈل افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ مبینہ طور پر ویڈیو بنائی تھی جس کی بنا پر وہ اسے بلیک میل کر رہی تھی۔ ماڈل گرل نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔ تاجر کی جانب سے ماڈل گرل کو اب تک تین لاکھ روپے دیے جاچکے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد اداکارہ نے تاجر کو بلیک میل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا جبکہ تاجر نے اب تک 5 لاکھ روپے بھی ماڈل کے بینک میں ٹرانسفر کیے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ماڈل سے تفتیش بھی جاری ہے۔ تاحال ماڈل افرا خان کی جانب سے دئیے گئے موقف اور بیانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تاہم سائبر کرائم ونگ نے معاملے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی ای)سائبر کرائم کی میٹنگ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،بتایا گیا ہے کہ ایف ا?ئی اے سائبر کرائم کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 2018 سے اب تک کسی ملزم کو سزا نہیں ہوئی۔اجلاس میں بتایا گیا گیا کہ سال2021 میں 28 ملزمان گرفتار ہوئے جو رہا ہو گئے، سرکل کے پاس اسلحہ نہیں،چھاپے کیلئے گاڑیوں کی کمی ہے۔انچارج سکھرسائبرکرائم سرکل نے بتایا کہ سرکل کی کوئی سیکیورٹی نہیں ہے۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائبرکرائم سرکل میں اے ڈی لیگل تعینات نہیں ہے ڈیجیٹل آلات اوراسٹیشنری بھی مکمل نہیں ہے۔یہ انکشافات ڈائریکٹر سندھ زون کے سکھرسائبرکرائم سرکل کے دورے میں کیے گئے تھے۔
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی