اب جشن آزادی پر ون ویلنگ، ریسنگ، بغیر سائیلنسرز موٹر سائیکل،گاڑی چلانے والے اور ہلڑ بازی کرنے والے سیدھا جیل جائیں گے

لاہور (حالات نیوز ڈسک) اب جشن آزادی پر ون ویلنگ، ریسنگ، بغیر سائیلنسرز موٹر سائیکل،گاڑی چلانے والے اور ہلڑ بازی کرنے والے سیدھا جیل جائیں گے، پولیس نے یوم آزادی پر طوفان بدتمیزی برپا کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی آمد کے حوالے سے ون ویلرز، ہلڑ بازی، ریسنگ، زیگ زگ اور سائیلنسر نکالنے پر گاڑی و رکشہ چلانے والوں کیخلاف کمر کس لی گئی، اب ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا، اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے آگاہی اقدامات کرنا شروع کر دیئے، ٹریفک پولیس ورکشاپ اور موٹر مکینکس کو جشن آزادی کے پیش نظر تنبیہ کرنا شروع کر دیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے لٹن روڈ موٹر مکینک مارکیٹ میں آگاہی مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر موٹر مکینکس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، یہ جشن آزادی، ایکسڈینٹ فری جشن آذادی ہوگی، موٹرمکینکس ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے اور سائیلنسر نکالنے پر اجتناب کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن پولیس کیساتھ مل کر سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کی لسٹ مرتب کی جا رہی ہے، جشن آذادی پر شہری خصوصاً والدین مثبت کردار ادا کریں، آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچے کی حادثاتی موت کے ذمہ دار آپ خود ہونگے، والدین کے تعاون سے خونی کھیل کو خاتمہ ممکن ہو گا،سٹی ٹریفک پولیس سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہے، تاکہ نوجوان نسل کو اس خونی کھیل سے دور رکھا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کی آمد میں صرف 2 دن باقی ہے، ملک بھر میں جش آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں