مظفر گڑھ کے علاقے سیت پور میں مکان پر قبضہ واگزار کروانے کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
اس دوران خواتین کے ساتھ پولیس ٹیم کا تصادم بھی ہوا، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں مرد پولیس اہل کاروں اور خواتین کو ایک دوسرے کو ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ قبضہ چھڑا کر مکان بیوہ خاتون کے حوالے کردیا گیا۔