تفتیش سے ثابت ہوا افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا نہیں ہوا، شیخ رشید

تفتیش سے ثابت ہوا افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا نہیں ہوا، شیخ رشید

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء کے الزامات وزیر داخلہ شیخ رشید مسترد کرچکے ہیں۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید گذشتہ دنوں متعدد مواقع پر افغان سفیر کی بیٹی کے الزامات مسترد کرچکے ہيں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکڑوں گھنٹوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو کے معائنے اور متعدد لوگوں سے تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ ان کا اغوا نہیں ہوا۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں مبینہ طور پر اغوا کا الزام لگانے والے افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ علی خیل نے بیرون ملک غیر ملکی میڈيا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے اغوا کاروں نے بے ہوشی کی دوا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ڈاکٹر ان کا معائنہ کرنے کے بجائے ان سے پوچھتے رہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں