گرین لائن بسوں کا ٹرائل اگلے ماہ ہو گا: خرم شیر زمان

گرین لائن بسوں کا ٹرائل اگلے ماہ ہو گا: خرم شیر زمان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے کل کے کراچی کے دورے کا مقصد منسٹرز سے ٹائم لائن لینا تھا، گرین لائن بسوں کا ٹرائل اگلے ماہ ہو گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو کل کے فور اور دیگر پروجیکٹس سے متعلق بتایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر وزیرِ اعظم عمران خان کی زیادہ توجہ تھی، کے فور پر واپڈا کے ذریعے کام ہوتا ہے جو کراچی کو تحریکِ انصاف کا تحفہ ہو گا۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں چین کی بندر گاہ پر پہنچ گئی ہیں، یہ بسیں بہت جلد کراچی آ جائیں گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کے صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ گرین لائن کا ٹرائل اگلے ماہ ہو گا، شہر کے 3 بڑے نالوں پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں