کراچی کے ساحل پر آنے والے بحری جہاز ہینگ ٹانگ77 کو حکومت نے تحویل میں لے لیا۔
بحری جہاز کا نیویگیشن سسٹم اور مشینری خراب ہے جبکہ ماہرین نے اسے سمندری کاموں کے لیے ناقابل استعمال قرار دیدیا ہے۔
وزارت بحری امور نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ہینگ ٹانگ 77 کو انسانی جانوں کے لئے بھی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
ان تمام چیزوں سے متعلق جہاز کے کیپٹن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔