ایف آئی اے نے اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو گرفتار کر لیا

لاہور(حالات نیوز ڈسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ماڈل افرا خان پر ایک بزنس مین کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے، ماڈل گرل بزنس مین سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگ رہی تھی۔ایف آئی اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افرا خان بزنس مین سے اب تک 3 لاکھ روپے ہتھیا چکی تھیں۔حکام نے بتایا کہ سائبر کرائم ونگ نے ماڈل افرا خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں