لاہور(حالات نیوز ڈسک) ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کیخلاف ایک اور کیس سامنے آگیا ، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ترک اداکار سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کے خلاف حافظ آباد میں بھی مقدمہ درج ہے ،کاشف ضمیر کوگزشتہ روز کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے کاشف ضمیر کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف حافظ آباد میں مقدمہ درج ہے،عدالت نے کاشف ضمیر کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔واضح رہے ترک اداکار اینگن آلتان نے آئی جی پنجاب کو بذریعہ ای میل اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست بھجوائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹاﺅن میں مقدمہ درج کرکے کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔
میرا اصل نام ریشم نہیں، ادکارہ کا کئی دہائیوں بعد انکشاف
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا پلان بی، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
ابھیشیک اور ایشوریا میں جلد علیحدگی ہوسکتی ہے: ہندو پنڈت کی پیشگوئی
شیر فروشوں نے کھلے دودھ ،دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل
عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین
ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز
مجھے قتل کیا توامریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ٹرمپ
جماعت اسلامی سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عطا تارڑ