آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ

راولپنڈی ( حالات نیوز ڈسک) امریکہ نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کے لیے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔ ترجمان امریکی محکمہ دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، اس دوران لائیڈ جے آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر افغانستان کی صورتحال اور علاقائی استحکام پر بھی بات چیت کی گئی اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امریکی وزیر دفاع نے لائیڈ جے آسٹن نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کے لیے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں