مبشر کھوکھر کا قتل، وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی انکوائری

مبشر کھوکھر کا قتل، وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی انکوائری

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کے قتل کی وزیرِ اعلیٰ انسپکشن ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔

واقعے کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی انسپکشن ٹیم وزیرِ اعلیٰ کے سیکیورٹی اسٹاف سے آج پوچھ گچھ کرے گی۔

ایس پی کینٹ، ایس پی سیکیورٹی اور دیگر حکام نے بیانات ریکارڈ کرا دیئے، ایس ایس پی وی وی آئی پی سے بھی جواب طلب کر لیا گیا۔

لاہور پولیس نے وفاقی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کے کیس کے تیسرے ملزم بابر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق مبشر قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی، گرفتار تینوں ملزمان کو تاحال عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔

اس سے قبل پولیس نے مبشر کھوکھر کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان ناظم اور عمر حیات کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سے آلۂ قتل اور موٹرسائیکل برآمد ہو چکی ہے، مرکزی ملزم ناظم کا اعترافی بیان بھی سامنے آ چکا ہے، دونوں ملزمان سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہیں۔

مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھتیجے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

قتل کا واقعہ 6 اگست کی رات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں