ایک 4 سالہ پاکستانی بچی کو بھارت میں فوری طور پر دل کی پیوندکاری کے آپریشن کی ضرورت ہے۔
اس بچی جس کا نام انجلیکا ہے وہ ایک بہت ہی کم لاحق ہونے والی اور پیچیدہ دل کی بیماری جسے رسٹرکٹوو کارڈیو مایوپیتھی کہا جاتا ہے میں مبتلا ہے۔
چار سالہ انجلیکا فرنینڈز بظاہر دوسرے بچوں کی طرح نارمل نظر آتی ہے لیکن اسکے جسم پر موجود نشانات ایک الگ کہانی سناتے ہیں۔
گزشتہ چھ ماہ کے دوران انجلیکا کو بچانے کے لیے متعدد تکلیف دہ سرجریز سے گزرنا پڑا ہے۔
ڈاکٹرز نے اسے بچانے کے لیے ایک سال کا وقت دیا ہے اور فوری طور پر اس کے دل کی پیوندکاری کے لیے کہا ہے۔