محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19 اگست جمعرات کو ہوگا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19 اگست جمعرات کو ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محرم الحرام کے چاند کی رویت کےلیے کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل اور سپارکو کے نمائندے بھی موجود رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں