محرم میں ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائے گی، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا حامد علی موسوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں حامد موسوی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے کےلیےضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی برآمدگی کے سلسلے میں حکومت 21 مئی 1985 کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

حامد موسوی نے مزید کہا کہ مجالس عزا کے مقامات اور جلوس کے راستوں پر روشنی اور صفائی کے موثر انتظامات کیے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

آغا حامد علی موسوی نے یہ بھی کہا کہ مجالس کے منتظمین واک تھرو گیٹ، ماسک اور دیگر احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں