تنازع پر صلح کے لیے بھائی کو بلایا گیا تھا، جمشید دستی

تنازع پر صلح کے لیے بھائی کو بلایا گیا تھا، جمشید دستی

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا اپنے بھائی کے قتل سے متعلق کہنا ہے کہ ہمسایوں کے تنازع پر صلح کے لیے بھائی مشتاق دستی کو بلایا گیا تھا۔

 مظفر گڑھ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ موقع پر فریقین میں تکرار ہوئی تو بھائی درمیان میں کھڑا ہوگیا۔

جمشید دستی نے کہا کہ فریقین میں  سے ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر بھائی جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مظفر گڑھ میں تھرمل بائی پاس کے قریب پیش آیا، جبکہ جمشید دستی کے بھائی کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مشتاق دستی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتاق دستی زمین کے تنازع پر پنچائت کے لئے گئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں