لاہور (حالات نیوز ڈسک) شہری پنجاب سیف سٹی کیمروں کو انوکھے انداز سے دھوکہ دینے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب سیف سٹی کے جدید کیمروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں نے نمبر پلیٹس پر سیاہ پلاسٹک پیپر لگا کر انہیں کیمو فلاج کرنا شروع کردیا گیا ہے ، پنجاب سیف سٹی کے کیمروں سے گاڑی کی شناخت خفیہ رکھنے کیلئے یہ طریقہ ایجاد کیا گیا اور اس لاہور کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں جن کی نمبر پلیٹس پر گہرا سیاہ رنگ کا پیپر لگا ہوتا ہے جس کی وجہ سے رجسٹریشن نمبر کی واضح شناخت مشکل ہوتی ہے ، سیاہ پلاسٹک پیپر کو پرانے ڈیزائن والی نمبر پلیٹس پر لگایا جارہا ہے اور کیمرے دن کی روشنی میں بھی ایسی نمبر پلیٹ کی درست شناخت نہیں کر پاتے کیوں کہ بلیک پیپر کی وجہ سے الفاظ اور اعداد غیر واضح ہو جاتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ چین اور کوریا سے امپورٹ کئے جانے والے سیاہ پلاسٹک کو طویل عرصہ سے گاڑیوں کے شیشوں پر لگایا جاتا ہے تاکہ گاڑی کے اندر نہ دیکھا جا سکے لیکن اب اسی پیپر کو نمبر پلیٹ پر چسپاں کیا جارہا ہے جس سے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر کیمروں کے شناختی نظام میں واضح نہیں ہوتا ، نمبر پلیٹ کو کیمو فلاج کرنے والے افراد سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک ای چالان کے خوف سے آزاد ہو کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں جب کہ اس طریقہ کار کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے۔
ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی راو¿ سردار علی نے ’ایکسپریس‘ کو بتایا کہ سیاہ پیپر لگا کر نمبر پلیٹ کو ناقابل شناخت کرنے سے ہمارے کیمرے اس گاڑی کی شناخت نہیں کر پاتے ، پہلے بھی ایسی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے تعاون سے کیمو فلاج نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاو¿ن کیا جائے گا۔
اسرائیل پر حملہ، امریکا کی ایران کے تیل پر نئی پابندیاں
مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
سعودی عرب کاسیزنل ورک ویزوں کیاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان
قیامت کی نشانی یا موسمیاتی تبدیلی؟ افریقی ریگستان دریا میں تبدیل
کراچی میں خناق کے کیسز اور اس سے بچوں کی اموات میں اضافہ
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی