پیپلز پارٹی کی طرف سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

پیپلز پارٹی کی طرف سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تلقین کرنے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں۔

کراچی کے علاقے ملیر میں پی پی رہنما ساجد جوکھیو کے صوبائی وزیر بننے کی خوشی میں جشن اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس کے علاوہ گلشن معمار میں بھی پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیداروں کی استقبالیہ تقریب رکھی گئی۔

ادھر کورنگی نمبر 4 کے اسپورٹس گراؤنڈ میں بیک وقت شادی کی 8 تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شادی کی تقاریب معمول ہیں۔ پولیس تقریب کے دوران آتی ہے، معاملات تھانے میں طے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں