حکمراں جماعت تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں ا±ڑا لیں

مردان (حالات نیوز ڈسک) حکمراں جماعت نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں ا±ڑا لیں، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میںشمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مردان سے پی ٹی آئی کے صدرنجینئر عادل نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ،مردان، پی کے 48یو سی الو میں پیپلز پارٹی کو زوردار دچھکا۔مرحوم ظہور استاد کے فیملی اظہر استاذ ‘ اطبار شاہ فیملی ‘ میر حواس خان فیملی ‘ اور مسری خان فیملی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔مردان میں پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی تحریک انصاف میں شمولیت کو حکمراں جماعت کی ایک کامیابی سمجھا جارہا ہے۔تحریک انصاف کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی انجینئر عادل نواز کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور حکمراں جماعت کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں