پاکستان بھارت نہیں ہے، یہاں کوئی فاشسٹ نظریہ حکمرانی نہیں کر سکتا، فواد چودھری

اسلام آباد (حالات میڈیا ڈسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت نہیں ہے، یہاں کوئی فاشسٹ نظریہ حکمرانی نہیں کر سکتا،ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے افراد کو سزا ملنی چاہئے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت نہیں ہے، یہاں کوئی فاشسٹ نظریہ حکمرانی نہیں کر سکتاانہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرچم میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہم پر فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے افراد کو سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں نسل، رنگ یا عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنانے والے عناصر کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی طور پر گنیش مندر واقعے کا نوٹس لیا ہے، انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل ایک ایسے ترقی پسند ملک کا ہے جہاں اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں