خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر محکمہ تعلیم کے ملازم کیخلاف مقدمہ

خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے پر محکمہ تعلیم کے ملازم کیخلاف مقدمہ

ٹنڈو محمدخان میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے الزام میں محکمہ تعلیم کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

میر محلہ کی رہائشی خاتون ٹیچر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی کہ دوستی نہ کرنے پر محکمہ ایجوکیشن کے ملازم نے چہرے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔

ملزم کے خلاف سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں