جسٹس مشیر عالم کی جسٹس محمد علی مظہر سے کوئی رشتہ داری نہیں، سپریم کورٹ

جسٹس مشیر عالم کی جسٹس محمد علی مظہر سے کوئی رشتہ داری نہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جسٹس مشیر عالم کی جسٹس محمد علی مظہر سے کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے گزشتہ روز کے اجلاس میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس محمد علی مظہر سے متعلق غلط تاثر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پی بی سی اجلاس میں غلط تاثر دینے کا مقصد جج صاحبان کے وقار پر سوال اٹھانا ہے جو کہ افسوسناک امر ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ تقرری سے متعلق 28 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم کے رشتہ دار نہیں، بعض اخبارات میں اس حوالے سے شائع خبروں میں غلط تاثر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں