افغان امن کے لئے پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا ہو گا، معید یوسف

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان اور امریکا کے پاس سوائے مل کر کام کرنے کے کوئی آپشن نہیں۔

واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام پاکستان کی خواہش ہی نہیں ضرورت بھی ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے سب سے زیادہ کردار پاکستان نے ادا کیا،طالبان اور افغان حکومت کو جلد از جلد مذاکرات کر کے حل نکالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، سی پیک سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے جو پاکستان کو چاہیے، پاکستان چین اور امریکا دونوں سے خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں