سول ایوی ایشن کی اندورن ملک پروازوں میں کھانے پر دوبارہ پابندی

سول ایوی ایشن کی اندورن ملک پروازوں میں کھانے پر دوبارہ پابندی

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندورن ملک پروازوں میں کھانے پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق یہ پابندی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر عائد کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے مجاز ہوں گے۔

تمام ایئرلائن آپریٹرز کو سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایئرلائینز کو 21 جولائی سے پیک شدہ کھانا پیش کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں